Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

کرینہ کپور کی پاک فوج کے لوگو کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کی حقیقت

سوشل میڈیا صارفین کے دعوں کا جائزہ لیا گیا تو سچ سامنے آیا۔
شائع 30 ستمبر 2024 03:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے عقب میں موجود دروازے پر پاک فوج کا تلوار اور چاند پر مبنی لوگو لگا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر 14 ستمبر 2024 کو میتھیو ڈی کوسٹا نامی ایک فیس بک صارف کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ہریانہ میں واقع کرینہ کپور کے پٹودی ہاؤس کے دروازے پر لگی پٹی پر پاک فوج کا نشان کندہ ہے۔

یہ تصویر تین ہفتہ قبل 3 ستمبر 2024 کو ان کی حالیہ فلم بکنگھم مرڈرز کی تشہیر کے دوران فوٹو شوٹ کرتے وقت لی گئی۔ تصویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

پھر 17 ستمبر کو ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے یہی تصویر اسی دعوے کے ساتھ پوسٹ کی۔

دونوں صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنا حالیہ فوٹو شوٹ پٹودی ہاؤس میں کروایا، جو سیف علی خان کی آبائی رہائش گاہ ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

تاہم جب تصاویر کا بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اداکارہ کی ممبئی میں واقعع رہائش گاہ پر ان کی نئی فلم دی بکنگھم مرڈرز کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر لی گئی تھی۔ پہلا دعویٰ جو جھوٹ ثابت ہوا۔

وہیں بھارتی فنکارہ کرینہ کپور کے گھر کے دروازے پر لگے لوگو اور پاک افواج کے لوگو کا موازنہ کیا گیا تو اس کا سچ بھی سامنے آگیا۔

اہم فرق اس بات میں ہے کہ دونوں تصویروں میں ہلال اور ستارے کی پوزیشن کی سمت علیحدہ ہے۔ جسے نیچے تصویری کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نتیجہ

اس سب معاملے کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ کرینہ کپور کی حالیہ تصویر میں نظر آنے والا نشان پاکستانی فوج کا نہیں ہے۔ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے، جبکہ دروازے پر موجود نشان پٹودی شاہی خاندان کی نشاندہی کرتا ہے۔

Kareena Kapoor

Fact Check

fake post