Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

اینجلینا ملک نے پہلی بار اپنی گاڑی پر ہجوم کے حملے کے بارے میں کھل کربات کی

حال ہی میں کراچی میں ڈرائیونگ کے دوران ایک تکلیف دہ تجربے سے گزری ہیں
شائع 30 ستمبر 2024 03:26pm

اینجلینا ملک بیک وقت ایک اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں۔ میڈیا انڈسٹری میں ان کا ایک طویل کیریئر ہے اور وہ اداکاری یا ہدایت کاری کے ذریعے کسی بھی ہٹ کہانی کا حصہ رہی ہیں۔وہ حال ہی میں کراچی میں ڈرائیونگ کے دوران ایک تکلیف دہ تجربے سے گزری تھیں۔

اینجلینا ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنا تجربہ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حادثے کا شکارہو گئیں جب ان کی گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ اس بدنام زمانہ کارساز حادثے کے فورا بعد ہوا تھا۔

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اینجلینا نے گاڑی سے باہر نکلنے اوررکشہ ڈرائیور کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی کہ چانک ایک ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ انہوں نے اسے ڈرایا دھمکایا اوراینجلینا کا فون لینے کی کوشش کی۔ اینجلینا وہاں سے چلی گئیں۔ حالانکہ وہ دوسرے فریق کو معاوضہ دینے اور اس کی ضرورت کے مطابق مدد کرنے جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے گاڑی سے باہر قدم نہیں رکھا کیونکہ حالات اور بھی خطرناک ہو جاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں سے کسی کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرنے کی توقع نہیں کرتی تھیں۔ یہ ایک بہت ہی تکلیف دہ تجربہ تھا جسے اینجلین نے پہلی بار بیان کیا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle