Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ برآمد

جعلی کرنسی نوٹوں کی ویڈیو انوپم کھیر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی
شائع 30 ستمبر 2024 03:04pm

بھارتی پولیس نے بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے کروڑوں روپے کے بھارتی نوٹ برآمد کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس نے ایک کروڑ 60 لاکھ کے بھارتی کرنسی نوٹ برآمد کیے جس کے بعد کرنسی نوٹوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں؟ وجہ بتادی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ500 روپے کے کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر جب کہ نوٹوں پر ’ریزرو بینک آف انڈیا‘ کے بجائے ’ریزول بینک آف انڈیا‘ بھی درج ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی کرنسی نوٹوں کی ویڈیو انوپم کھیر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں اداکار نے لکھا کہ’لو کر لو بات، 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر کے بجائے میری تصویر؟ کچھ بھی ہو سکتا ہے’

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ کے نوٹ، چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکر کو ملنے والے دھوکے کے بعد برآمد ہوئے جس کے بعد احمد آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میہول ٹھاکر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ لوگ ان سے 2100 گرام سونا خریدنا چاہتے تھے سونا خریدنے والے افراد نے کہا تھا کہ ان کے خریدے گئے سونے کو نورنگ پورہ علاقے میں پہنچایا جائے جس کے بعد فرم کے مالک نے سونا اپنے ملازم کے ذریعے بتائی گئی جگہ پر بھیج دیا۔ لیکن ملزمان ملازمین کو سونے کے بدلے ایک کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے کے جعلی نوٹ تھماگئے۔

ملزمان نے فرم کے مالک کے ملازمین کو کہا کہ وہ قریبی دکان سے بقیہ 30 لاکھ روپے لے کر آتے ہیں لیکن وہ واپس نہیں آئے۔

india

Celebrities

lifestyle