Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی خان کا ’بشری باجی‘ کے بیان پر دلچسپ ردعمل

انہیں لگتا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں
شائع 30 ستمبر 2024 02:31pm

پاکستان کے مزاحیہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے ورسٹائل فنکارہ بشری انصاری کی خود پر ہونے والی تنقید پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔

معروف یو ٹیوبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو لگتا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، حالانکہ ایساکچھ بھی نہیں ہے۔ میں انہیں بچپن سے دیکھتا چلا آرہا ہوں۔ اللہ انہیں خوش رکھے۔

اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ سوچ کر حیران ہوتا ہوں، پہلے تو صرف بڑے بڑے گلوکار بولتے تھے، وہ کیوں بولتے تھے مجھے سمجھ نہیں آتی۔ لیکن اب ہماری لیجنڈ بشریٰ باجی نے بھی بولنا شروع کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ میں جب بچہ تھا وہ کام کر رہی تھی، میں تو بچپن سے انہیں دیکھ رہا ہوں، بشریٰ باجی نے خود کامیڈی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، وہ مزاحیہ فنکارہ تھیں، لوگوں کی نقل اُتارتیں تھی۔

انہوں نے بشری انصاری کو مخاطب کرتے ہوئےسوال کیا کہ بشریٰ باجی آپ کو یاد نہیں ہے؟

چاہت فتح علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری نے بہت مزاحیہ گانے گائے ہیں، وہ جب آئی تھیں تو مزاحیہ فنکارہ تھی، لیکن شاید انہیں لگ رہا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں،ایسا نہیں ہے۔ اگر وہ چاہیں تو میں ان کے ساتھ بھی ایک گانا گانے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بشری انصاری نے کچھ روز قبل ایک شو میں چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور موسیقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گانوں کا استحصال قرار دیا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle