Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں 165 ججوں کی تقرری و تبادلے

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا
شائع 30 ستمبر 2024 02:20pm

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا بھر میں 165 ججوں کی تقرری و تبادلے کر دیے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں 165 ججوں کی تقرری و تبادلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق مقرر و تبادلہ کیے گئے ججوں میں 50 ایڈیشنل سیشن ججز اور 16 سیشن ججز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 75 سول ججز اور 24 سینئر سول ججز کے بھی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

Peshawar High Court

judges

judges Appointments and transfers

transfers and posting