Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجکاری کا دائرہ وسیع، متعدد دیگر ادارے حکومتی ہدف پر آگئے

پلان پر عمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور صنعت و پیداوار کو ٹاسک مل گیا، ذرائع
شائع 30 ستمبر 2024 01:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

وفاقی حکومت نے کئی اداروں کی نجکاری کرنے کا نیا پلان تیار کرلیا، پلان پر عمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور صنعت و پیداوار کو ٹاسک مل گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان آٹوموبیل کارپوریشن کی نجکاری کرنے کیلئے نشاندہی کردی گئی ہے۔

ایگرو فوڈ پروسیسنگ، لیدر کرافٹس ڈیولپمنٹ کمپنی، مورافیکو انڈسٹریز، ساودرن پنجاب ایمبروائڈری انڈسٹری گوجرانوالہ بزنس سنٹر کی نجکاری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

ذرائع کے مطابق پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹر اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی اور اسپن یارن ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کمپنی کی نجکاری کرنےکا پلان بھی بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹر اسکلز ڈیویلپمنٹ کمپنی اور اسپن یارن ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ کمپنی کی نجکاری کرنے کا پلان بھی بن گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری ہوگی۔ وفاقی حکومت کا حجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پرعمل درآمد ہورہا ہے، پلان میں اداروں کو بند، اداروں کی نجکاری اور اداروں کوضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

federal government

privatization

organizations