Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم’’ ڈسکو ڈانسر’’ کے متھن چکرورتی کیلئے سینما انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ

بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس پر یہ اعلان کیا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 03:38pm

ہندی فلم انڈسٹری کے معروف ادا کارمتھن چکرورتی کو ان کے فلمی کیریئر کے 48 سال بعد بھارت کے سنیما کے سب سے بڑے ”داداصاحب پھالکے“ ایوارڈ سے نوازا جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس ( ٹوئٹر) پر متھن چکرورتی کو ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ سے نوازے جانے کی خبر شیئر کی۔

دلجیت دوسانجھ کا پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

ایشونی ویشنو نے ٹوئٹ کی ’مجھے اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے فیصلہ کیا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’متھن کو 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، میرے پاس اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ نہ میں ہنس سکتا ہوں اور نہ رو سکتا ہوں، میں کولکتہ کی گلیوں سے آیا ہوں، سوچ نہیں سکتا تھا کہ ایسی جگہ کا لڑکا اس طرح کے ایواڈ سے نوازا جائیگا، میں بے حد خوش ہوں اس ایوارڈ کو اپنی فیملی اور اپنے مداحوں کےنام کرتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن کے بیٹے نماشی چکرورتی نےکہا ہے کہ “میں بہت فخر اور اعزاز محسوس کر رہا ہوں۔ میرے والد ایک سیلف میڈ سپر اسٹار اور ایک عظیم شہری ہیں۔ ان کی زندگی کا سفر لاکھوں لوگوں کے لئے ایک تحریک ہے۔ ہم سبھی اس شاندار اعزاز کے لئے خوش ہیں۔

متھن چکرورتی کی بالی ووڈ فلم اسکرین کا سفر1976 میں فلم ”مریگیا“ سے شروع ہونے کے بعد تاحال جاری ہے۔

سینکڑوں فلمیں دینے والے اس بالی ووڈ اداکار نے کئی کروڑوں کا بزنس کرنے والی فلمیں بالی ووڈ انڈسٹری کودی ہیں۔ لیکن انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری کو100کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہٹ فلم دینے کا سہرا بھی اسی فنکار کے سر ہے۔

یاد ریے کہ ان کی فلم“ڈسکو ڈانسر “ نے 100 کرور کا بزنس کرنے کے بعد ہندی فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle