پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں تمام فیصلے امام مسجد کرتا ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جہاں کے تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں۔
پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن میں امام مسجد گاؤں کے تمام فیصلے کرتا ہے۔ اس گاؤں کے حوالے سے اور بھی حیران کن تفصیلات ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگوں کو علم ہی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ ماموں کانجن کے گاؤں 493گ ب میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے۔ گزشتہ 7 سے 8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوئی۔
وہاں شادی بیاہ پر بینڈ باجے بچانے اور آتش بازی پر بھی پابندی ہے اور علاقے کی صفائی کا ذمہ خود گاؤں والوں نے اٹھا رکھا ہے۔
گاؤں کے تمام لوگ امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور انہی کے حکم پر گاؤں میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، تاہم گاؤں کے تمام بڑے بوڑھوں کو اپنے گھروں کے اندر صرف حقہ پینے کی اجازت ہے۔
خواتین کو ’راکشسوں‘ سے بچانے کیلئے بھارتی گاؤں کی ایک انتہائی عجیب رسم
امام مسجد مولانا محمد امین کے مطابق گاؤں میں ٹی ایم اے کے خاکروب نہیں ہیں، یہاں نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر سوسائٹی بنا رکھی ہے اور صفائی ستھرائی کا کام ان کے ذمہ ہے۔
گاؤں کی آبادی دس ہزار سے زائد ہے، اس کے علاوہ یہاں صرف ایک مرکزی مسجد ہے، اس مسجد میں تمام لوگ نماز جمعہ اور عید کی نمازیں پڑی جاتی ہیں، اذان صرف مرکزی مسجد میں دی جاتی ہے جو کہ تمام مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر سنی جاتی ہے۔
Comments are closed on this story.