Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ کیا بکواس ہے ’بلٹ پروف ناگن‘، بھومی پیڈنیکر کے نئے لک پر ٹرولنگ

تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ دنگ رہ گئے
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 11:16am

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر کا شمار ایسی آرٹسٹوں میں ہوتا ہے، جنہیں ان کے کام سے زیادہ ان کی ڈریسنگ کے حوالے سے اہمیت دی جاتی ہے۔ ان کے غیر معمولی آوٹ فٹس اکثر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔

بھومی پیڈنیکر نے گزشتہ رات جی کیو بیسٹ ڈریسڈ ایوارڈز 2024کی تقریب میں ایسےغیرمعمولی لباس میں انٹری دی جس کے بعد لوگوں نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں بری طرح ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

مہیش بھٹ نے مجھ سے معافی مانگی ہے، وارث بیگ

بالی ووڈ اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر را مینگو کی گلاس آرمر ساڑی پہنی تھی، جس پر ایک منفرد اسنیک بریسٹ پلیٹ تھا۔”ناگنکور“ لک دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے ان کے گلے میں ہڈی پھنس گئی ہو۔ کیونکہ اس کے بلاؤز پرمیٹل کے دو سانپ بنے ہوئے تھے۔

بھومی نے کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنے کسٹم اسنیک بریسٹ پلیٹ ساڑی کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا- سنڈریلا اپنے کووچ #GQBestDressed2024 میں تیار ہے۔ اس لک کو انہوں نے خود ڈی کوڈ بھی کیا ہے۔

وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو اور تصاویر کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے اور سوشل میڈیا پرانہیں بری طرح ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

صارفین نے اب اداکارہ کا موازنہ عرفی جاوید سے کرنا شروع کردیاہے۔

ایک صارف نے رائے دی کہ ، اگر ایسا ہے تو عرفی اس سے بہتر ہے ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں عرفی کی ڈریسنگ سینس ان سے بہتر ہے۔ ایک اور ویور نے لکھا، بلٹ پروف ناگن۔ وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئےایک صارف نے غصے سے لکھا ، یہ کیا بکواس ہے؟

بھومی پیڈنیکر کی پیشہ ورانہ زندگی پر بات کی جائے تو انہوں نےسال 2023 میں چار فلموں میں کام کیا تھا۔ جس میں ”بھیڑ“، ”افواہ“ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ کو اچھے ریویو ملے، لیکن “دی لیڈی کلر’ باکس آفس پر نمایاں بزنس کرنے میں ناکام رہی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle