Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

نیا چھوٹا چاند زمین کے گرد گھومنا شروع ہوگیا، کیسے دیکھا جا سکتا ہے

یہ خلائی سیارچہ ہماری زمین کے گرد تقریباً دو ماہ تک موجود رہے گا، رپورٹ
شائع 30 ستمبر 2024 09:51am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ہماری زمین کے گرد دوسرے عارضی چاند نے گھومنا شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2024 پی ٹی ایس نامی سیارچہ جسے (Mini Moon) بھی کہا جا رہا ہے، ہمارے زمین کے مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ تقریباً دو ماہ تک یہ خلائی سیارچہ ہماری زمین کے گرد موجود رہے گا جس سے سائنسدانوں کو ہمارے نظام شمسی کا مطالعہ کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیارچہ ارجنا نامی سیارچوں کی پٹی کا ایک حصہ ہے جو سورج کے گرد گھومتا ہے۔

سال 2024 میں سورج اور چاند کو کتنی بار گرہن لگے گا

مگر اب وہ زمین کے قریب آچکا ہے اور ہمارے سیارے کی کشش اسے مزید قریب لے آئی ہے۔

2024 پی ٹی ایس منی مون تقریباً 37 فٹ چوڑا ہے، جو ہمارے عام چاند سے کافی چھوٹا ہے، جو 2100 میل سے زیادہ چوڑا ہے۔ سائنسدانوں نے 7 اگست 2024 کو پی ٹی 5 دریافت کیا، اور معلوم ہوا کہ یہ ارجن کے کشودرگرہ کی پٹی سے آیا ہے۔

6 بڑی خلائی چٹانیں ٹکرانے سے زمین کی تباہی کا خطرہ

سائنسدانوں کے خیال میں یہ زمین کے 25 فیصد حصے کے گرد چکر لگائے گا۔

عارضی چاند کو کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چاند انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے بلکہ چھوٹی ٹیلی اسکوپ سے بھی یہ نظر نہیں آئے گا۔

صرف طاقتور اور پروفیشنل دوربینیں ہی اس ’منی مون‘ کی تصاویر لے سکتی ہیں۔

یہ سیارچہ 2055 میں ایک بار پھر واپس لوٹے گا اور ہوسکتا ہے کہ اس وقت پھر زمین کا منی مون بن جائے مگر ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

Moon

ASTEROID

NEW MOON FOR EARTH