Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چوروں نے مندروں کو ٹارگٹ بنالیا، بڑے پیمانے پر چوریاں

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ اس ویڈیو کی بنیاد پر جولائی میں پہلی (ایف آئی آر) درج کی گئی تھی، رپورٹ
شائع 30 ستمبر 2024 08:45am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک مندر سے چندہ چرانے والے گینگ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جنہیں دیکھ کر بھارتی صارفین طیش میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندے کی واردات بنگلورو کے گالی انجنیا سوامی مندر میں پیش آئی جس میں ایک شخص کو میز سے پیسے چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مندر کا عملہ فرش پر عطیات کی گنتی میں مصروف تھا، اُسی دوران نیلی رنگ کی قمیض میں ملبوس ایک چور نے ٹیبل پر پڑے نوٹوں میں سے ایک گڈی اٹھا کر اپنی جیب میں رکھ لی اور پھر وہاں سے چلتا بنا۔

وہیں ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسی شخص نے پیسوں کا ایک اور بنڈل چوری کر کے مندر کے پجاری کے لباس میں ملبوس ایک شخص کے ہاتھ میں دیا اور وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بارے میں معلوم نہیں چل سکتا کہ آیا مندر کا عملہ بھی اس واردات میں ملوث ہے یا نہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقامی پولیس حکام نے تصدیق کی کہ اس ویڈیو کی بنیاد پر جولائی میں پہلی (ایف آئی آر) درج کی گئی تھی۔ تاہم پولیس چوری میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

temple

Bengaluru

donations

stealing

caught on camera