Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلجیت دوسانجھ کا پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

ان کے لیے بھارت اور پاکستان ایک جیسے ہیں
شائع 30 ستمبر 2024 08:47am

موسیقی نے سرحدوں کے آر پار، خاص طور پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لوگوں کو جوڑنے میں ہمیشہ ثقافتی رابطے کردار ادا کیا ہے اور اکثر دونوں ممالک کے گلوکارایک دوسرے کے سنگرزاور مداحوں کو اپنی محبت اور خیرسگالی کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کا شماربھی ایسے ہی بھارتی گلوکاروں میں ہوتا ہے جو پاکستان سے سب سے زیادہ اظہار محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز اور کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عروہ حسین اور فرحان بیٹی کا چہرہ سامنے لے آئے، ویڈیو وائرل

حال ہی میں بھارتی گلوکار نے ایک بار پھر اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے دل کو چھو لینے والا پیغام دیا۔

گزشتہ رات مانچسٹر میں اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا اور اسے اپنی طرف سے ایک تحفہ اور آٹوگراف پیش کیا۔

انہوں نے مداح کی قومیت بھی پوچھی اور جب انہیں پتہ چلا کہ مداح کا تعلق پاکستان سے ہے تو انہوں نے اس ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے بھارت اور پاکستان ایک جیسے ہیں اور وہ سب سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں۔

گلوکار کی پاکستان سے محبت دیکھ کر پاکستانی اور بھارتی مداح ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ خصوصاپاکستانی پنجابی دلجیت دوسانجھ کو اپنی محبت اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے بارے میں کی گئی تقریر نے دلوں کو پگھلا دیا ہے۔ جبکہ کئی صارفوں نے پنجابی میں بھارتی گلوکار کواپنائیت اور پیاربھرے کمنٹس دیے ہیں۔

Celebrities

singer

Bollywood

entertainment

lifestyle