Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسٹوفر نولن اپنے اسکرپٹ سُرخ کاغذ پر ہی کیوں لکھتے ہیں، بڑا انکشاف

ایسے اسکرپٹ کو کاپی کرنا بھی مشکل ہوتا ہے اور لیک ہونے کا امکان بھی کم رہ جاتا ہے۔
شائع 29 ستمبر 2024 11:25pm

یہ بات بہت عجیب ہے کہ معروف اسکرین رائٹر کرسٹوفر نولن اپنے اسکرپٹ سُرخ کاغذ ہی پر لکھتے ہیں۔

امریکن ٹی وی شو 60 منٹ میں میزبان سیلین مرفی کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کرسٹوفر نولن نے فلم اوپنہائمر کا اصل اسکرپٹ بھی دکھایا جو سُرخ کاغذ پر تھا۔

سرخ کاغذ پر سیاہ روشنائی سے کچھ لکھیے تو بہت مشکل سے پڑھا جاتا ہے۔ عام طور پر دنیا بھر میں بلیک اینڈ وائٹ پرنٹ ہی چلتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ سرخ کاغذ پر سیاہ روشنائی والی تحریر پڑھنے میں فلم میں کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر کرسٹوفر نولن مطمئن رہتے ہیں۔

اس صورت میں اُسے آسانی سے کاپی نہیں کیا جاسکتا اور یوں فلم کی ریلیز سے قبل اسکرپٹ کے لیک ہو جانے کا خطرہ بھی ٹلا رہتا ہے۔ فلمی دنیا میں کسی بھی اسکرپٹ کو لیک کرنے کا چلن عام ہے۔ کبھی کبھی اگر پورا اسکرپٹ لیک نہ ہو تب بھی چند ایک سین اور اچھے جملے ضرورت لیک ہو جاتے ہیں۔

2014 کی فلم ’انٹراسٹیلر‘ کی اداکارہ جیسیکا چیسٹین نے بھی فلم کا اصل اسکرپٹ دکھایا تھا جو سرخ کاغذ پر سیاہ روشنائی کا حامل تھا۔

Christopher Nolan

RED PAPER SCRIPT

HARD TO COPY

HARDER TO LEAK