Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری، اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی
شائع 29 ستمبر 2024 10:36pm

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردئے گئے ہیں، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر سات ججز بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق بنچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا۔ بنچ نمبر دو میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔

بنچ نمبر تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا، بنچ نمبر چار میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، بنچ نمبر پانچ جسٹس امین الدین،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہوگا۔

بنچ نمبر چھ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد شامل ہوں گے، بنچ نمبر سات جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

کاز لسٹ کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی، ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی پینشن سے متعلق کیس کی سماعت بھی پیر کو ہوگی۔

این اے 37 کرم میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

Supreme Court of Pakistan

Article 63 A