Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

انشاء اللہ پاکستان ضرور آؤں گا، ہنی سنگھ
شائع 29 ستمبر 2024 09:53pm

بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی ٹور کے بعد ”پاکستان ٹور“ کا اعلان کردیا ہے۔

ہنی سنگھ کا آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ سے ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی پاپ اسٹار ہنی سنگھ جلد پاکستان میں اپنے کنسرٹ کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

ریڈ کارپٹ پر ایک پاکستانی صحافی نے ہنی سنگھ سے سوال کیا کہ ’آپ پاکستان کب آئیں گے؟ وہاں بھی آپ کے مداح موجود ہیں جو آپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میں 12 سال سے دبئی میں اپنے کنسرٹ کررہا ہوں جہاں بھارتی مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرستاروں کی بھی ایک کثیر تعداد موجود ہوتی ہے‘۔

ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ ’مجھے کنسرٹس کے بعد اور دورانِ کنسرٹ بھی بہت سے پاکستانی مداح کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دولت ہے تو ہم آپ کو سننے دبئی آجاتے ہیں لیکن پاکستان میں بہت سے ایسے مداح ہیں جو آپ کو سننا تو چاہتے ہیں لیکن وسائل کی کمی ایسا ممکن ہونے نہیں دیتی، آپ پاکستان میں بھی شو کریں‘۔

مہیش بھٹ نے مجھ سے معافی مانگی ہے، وارث بیگ

بھارتی ریپرکی جانب سے اپنے پاکستان ٹور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’اگلے سال میرا انگلینڈ کا ٹور ہے جہاں میں پہلی بار پرفارم کررہا ہوں، انگلینڈ کے بعد اگر وقت ملا تو میں انشاء اللہ پاکستان بھی ضرور آؤں گا‘۔

بالی ووڈ میں معاوضے میں کمی کا تنازع، سیف علی کا کرن جوہر کو دلچسپ جواب

واضح رہے کہ حال ہی میں ہنی سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ”بلاک بسٹر“ کے گلوکار فارس شفیع کی اپ کمنگ ایلبم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔

england tour

Pakistan Tour

Honey singh

Indian Rapper