Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

20 فٹ کا آدمی؟ چائے والے کے اشتہار نے لوگوں کو کنفیوز کردیا

بنگلور میں انوکھا بل بورڈ انٹرنیٹ پر مرکزِ نگاہ، کچھ لوگ کہتے ہیں حادثات بھی ہوسکتے ہیں۔
شائع 29 ستمبر 2024 09:07pm

بھارت کے شہر بنگلور میں چائے کے ایک اشتہار (بل بورڈ) نے لوگوں کو کنفیوز کردیا۔ یہ بل بورڈ انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اشتہار میں ایک شخص کو کافی پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تھری ڈی ایڈ کو دیکھ کر لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ واقعی ہے یا محض آنکھوں کا دھوکا ہے۔ اشتہار اس طور بنایا گیا ہے کہ دور سے دیکھنے پر محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص ہاتھ میں کافی لیے بل بورڈ سے باہر آرہا ہے۔

چینی ملازمین اپنے مالکان اور ساتھیوں کو آن لائن فروخت کیوں کر رہے ہیں؟

یہ اشتہار ایک مشہور ریسٹورنٹ چین کا ہے جس نے شہر میں تین نئی لوکیشنز پر آؤٹ لیٹ کھولے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ اشتہار سبھی کو پسند آیا ہو۔

بسکٹ چائے آپ کے لئے کیوں نقصان دہ ہے؟

کچھ لوگوں نے یہ اعتراض بھی کیا ہے کہ یہ اشتہار ڈرائیورز کو اپنی طرف متوجہ کرکے حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ اعتراض بجا ہے کیونکہ پہلے بھی ایسے بہت سے بل بورڈ حادثات کا باعث بن چکے ہیں۔

BANGALURU

UNIQUE BILL BOARD

3 D AD

POURING COFFEE