Aaj News

اتوار, ستمبر 29, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

فاٹا انضمام پر باجوہ نے کہا امریکہ کا دباؤ ہے، فضل الرحمان

جعلی پارلیمان سے آئینی ترمیم کرانا ناانصافی ہے، ہمارا کارکن ناانصافی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، فضل الرحمان
شائع 29 ستمبر 2024 05:50pm

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام امریکہ کے دباؤ پر کیا گیا، باجوہ نے کہا تھا کہ امریکہ کا دباؤ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نےمفتی محمود مرکز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کارکن ناانصافی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، موجودہ پارلیمان اتنی بڑی ترمیم کی اہل نہیں ہے، جعلی پارلیمان سے آئینی ترمیم کرانا ناانصافی ہے، جتنی بھی دھاندلی کرلو ہم میدان میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی ترمیم لائیں جس سے جمہوریت مضبوط ہو، اس پارلیمان کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا صوبہ آگ میں جل رہا ہے، فاٹا کے عوام اس وقت مظلوم ہیں، ہمارے ہاں بھی بے شمار لاپتہ لوگ ہیں، یہاں ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ میرے سامنے امریکی افسر نے کہا کہ ’فاٹا مرجر از مسٹ‘، باجوہ نے کہا کہ امریکا کا دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو اب تک 800 ارب روپے مل جانے چاہئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہئے، جلسے سے روکنا غیرجمہوری عمل ہے۔

Molana Fazal ur Rehman

FATA Merger