Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

صادق آباد میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہوگئے جن کے پیچھے بھاری نفری لگا دی ہے،پولیس
شائع 29 ستمبر 2024 03:49pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

صادق آباد کچہ بھونگ آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ مبینہ پولیس مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ لیکن ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت قادر دشتی ، دل وش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کے مطابق پولیس کی بھرپور کارروائی پر ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھی وسیع رقبے پر کاشت فصل کماد میں فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ان کے پیچھے بھاری نفری لگا دی گئی ہے، تمام علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

خوشاب میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب ڈاکو بھائی، بیٹے اور 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

اس کامیاب پولیس آپریشن میں ڈی ایس پی سرکل بھونگ حافظ سعید کی سربراہی میں ایس ایچ او بھونگ نوید نواز واہلہ اور انچارج سی آئی اے صادق آباد سیف اللہ ملہی ، ایلٹ ٹیمز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکو گذشتہ ماہ تین پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے۔

Sadiqabad

police officers

robbers died