Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا
شائع 29 ستمبر 2024 02:59pm

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق کوٹہ سسٹم میں 20 سال کے لیے توسیع کرنا کسی صورت قبول نہیں، شہری سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے کیے جانے والے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کی جانب سے رائے دی گئی کہ غیر سنجیدہ رویے پر حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔

karachi

MQM

MQM Pakistan

Allies party