Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باس کا فرمائشی پروگرام، انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

خاتون کی جانب سے پیش آئے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا
شائع 29 ستمبر 2024 02:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری نہ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لو نامی خاتون نے چینی تعلیمی فرم میں ملازمت شروع کی تھی جس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو چینی سوشل ایپ پر شیئر کیا اور بتایا کہ کیسے اسے باس کی ناشتے کا مطابلہ پورا نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

خاتون نے باس کی ڈیمانڈ سے متعلق بتایا کہ ان کی جانب سے روزانہ ایک کافی، انڈا اور پانی کی بوتل کے انتظام کرنے کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی، مجھے ان کی ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت نہیں دی گئی، چینی خاتون نے کہا کہ باس کا میرے ساتھ یہ رویہ درست نہیں ، ان کے ذاتی کام کرنا میری ملازمت میں شامل نہیں۔

کام کے دباؤ سے نوجوان خاتون کی ہلاکت پر بھارت میں تحقیقات شروع

خاتون نے سوشل میڈیا پر مزید بتایا کہ آفس کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسے بغیر معاوضے کے نوکری سے فارغ کیا۔

واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کمپنی میدان میں آئی اور وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے ملازمہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ لو کا رویہ نامناسب تھا جس کے سبب انہیں ملازمت سے نکالا گیا۔

کمپنی کے ایچ آر ہیڈ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون لو کی برطرفی باس لیو کا فیصلہ تھا نہ کہ کمپنی کی پالیسیوں پر برطرف کیا گیا، تاہم خاتون نے دوبارہ ملازمت شروع کر دی ہے۔

china

Woman

lost job

boss