Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروہ حسین اور فرحان بیٹی کا چہرہ سامنے لے آئے، ویڈیو وائرل

بیٹی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 29 ستمبر 2024 12:00pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین بلآخر اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کے سامنے لے آئے۔

اداکار جوڑی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں لندن میں فوٹو شوٹ کراتے دیکھا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ فنکار جوڑی کے بیرونِ ملک ایوارڈ شو میں شرکت کے سلسلے میں تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

عروہ اور فرحان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں عروہ اور فرحان نے لکھا ’آج رات پھر سے ہم 3 ہیں‘۔

عروہ اور فرحان سعید کی ویڈیوز میں انہیں لندن کے خوبصورت مقام پر ویڈیو شوٹ کرواتے دیکھا گیا ساتھ ہی اس جوڑی نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی۔

دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس کے آغاز پر 3 جنوری کو ہوئی تھی، اکتوبر 2023 میں جوڑے کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔

Instagram

social media

Farhan Saeed

Urwa Hussain

revealed

baby face