Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے صرف ایک روز باقی رہ گیا
شائع 29 ستمبر 2024 11:20am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے آج (اتوار) کو بھی کھلے رہیں گے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے صرف ایک روز باقی رہ گیا، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے۔

ایف بی آر کی ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی آر آئی ایس سسٹم بیٹھنے کے باعث شہری ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، یقینی بنائیں گے کہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔

ایف بی آر کا سسٹم بیٹھ گیا، گوشوارے جمع کروانے میں مشکلات

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

FBR

tax returns

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Income tax returns