Aaj News

اتوار, ستمبر 29, 2024  
24 Rabi ul Awal 1446  

ننھی فوٹوگرافر نے نایاب ’گلابی ٹڈا‘ ڈھونڈ نکالا

گلابی ٹڈا دنیا بھر میں ایک فیصد لوگوں کو زندگی بھر میں صرف ایک بار دکھائی دیتا ہے۔
شائع 28 ستمبر 2024 09:43pm

ایک 9 سالہ فوٹوگرافر نے جھاڑیوں اور دیگر پیڑ پودوں کی تصویر کشی کے دوران ایک ایسا ٹڈا ڈھونڈ نکالا جو گلابی رنگ کا ہے۔ جیمی نے اس گلابی ٹڈے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل ایگل آئیڈ گرل پر شیئر کی ہے۔

گلابی ٹڈا انتہائی کمیاب ہے۔ اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ننھی جیمی نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں صرف ایک فیصد افراد ہیں جو زندگی میں صرف ایک بار گلابی ٹڈا دیکھ پاتے ہیں۔

گلابی ٹڈے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھ کر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جیمی کی محنت کو سراہا ہے۔ جیمی نے اپنی ویڈیو کے نیریشن میں بتایا ہے کہ یہ ٹڈا جینیاتی ترتیب میں بگاڑ یا خرابی سے گلابی ہو جاتا ہے۔

لوگوں کو یہ بات بہت پسند آئی ہے کہ ننھی فوٹوگراف نے صرف ویڈیو اور تصویریں ہی شیئر نہیں کیں بلکہ اس ٹڈے کی انوکھی رنگت کے بارے میں خاصی کارآمد معلومات بھی فراہم کیں۔

Instagram

GENETIC MUTATION

PINK GRASSHOPPER

RARE ONE

ABERRATION

NARRATION