Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
24 Rabi ul Awal 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

وزیر اعظم نیویارک کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
شائع 28 ستمبر 2024 05:20pm

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو نیو یارک میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عشایئے کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس اور امریکی صدر کے عشایئے میں شرکت کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیویارک کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔

انہیں ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی اور اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے الوداع کیا۔

Joe Biden

PM Shehbaz Sharif

UNGA