Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیس کے فیصلے کی تاریخ آگئی

سپریم کورٹ نے منگل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 28 ستمبر 2024 04:30pm

سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیس کا محفوظ فیصلہ 30 ستمبر کو سنائے گی۔ سپریم کورٹ نے 24 ستمبر بروز منگل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ٹربیونلز فعال کرنےکی ہدایت کی تھی۔

منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں، چیف جسٹس

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ہفتے میں باقی ٹربیونلز کا قیام یقینی بنائے، آج مختصر فیصلہ جاری نہیں ہو سکے گا، الیکشن کمیشن ٹریبونلز کے نوٹیفکیشن کا آغاز آج سے شروع کردے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ اگر الیکٹورل کام شروع کردے تو کیا ہوگا، الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کروانا ہے، کوئی تنازعہ آئے گا تو ہائیکورٹ حل کرے گا۔

Supreme Court of Pakistan

Punjab Election Tribunals