Aaj News

اتوار, ستمبر 29, 2024  
24 Rabi ul Awal 1446  

پاکستانی ہاکی ٹیم کے الاؤنسز کتنے ہیں؟

ٹیم کے اکثر کھلاڑی مشکل مالی حالات سے دو چار ہیں، قومی ہاکی کپتان کا شکوہ
شائع 28 ستمبر 2024 03:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس ادا نہیں کیے گئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل نے شکوہ کیا ہے کہ برسوں کی خراب پرفارمنس کے بعد حالیہ مہینوں میں ٹیم کی کارکردگی میں قدرے بہتری آئی ہے۔

عماد شکیل نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محکمے میں نوکریاں ختم ہونے پر مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں۔ ٹیم کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض گھر کا کرایہ ادا کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کل 22 کھلاڑی شامل ہیں۔ جن میں بیشتر مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی کھلاڑیوں کے گھر نہ خرچہ ہے نہ ہی گھر کا کرایہ اور نہ بجلی کا بل دینے کے پیسے ہیں۔

عماد نے کہا کہ ’ہاکی فیڈریشن نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے جو گرانٹ دی تھی وہ ہم نے ٹیم کو بیرون ملک لے جانے کے اخراجات میں خرچ کر دی۔ حکومت فنڈز دے گی تو ہم کھلاڑیوں کو الاؤنسز دے سکیں گے۔‘

الاؤنسز کتنے بنتے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ اور پھر کھیل کے الاؤنسز ادا کرنے ہیں، کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار جبکہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے۔

قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی 25 روز کے الاؤنسز سے محروم ہیں۔

عماد شکیل نے شکوہ ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کی ہاکی ٹیم کو چین سے واپس آئے بھی دس دن گزر چکے اس سے قبل اسلام آباد کے 25 روزہ کیمپ کے دوران بھی ٹیم کو الاؤنس نہیں دئے گئے۔

allowance

pakistani hockey team