Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

پیسہ ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہوتا ہے
شائع 28 ستمبر 2024 03:08pm

پاکستان ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابق اہلیہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین کو اںصاف دلانے کے لیے اپنا مقدمہ خود لڑ رہی ہیں۔

بشری اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ میں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے ، جوسب سے بڑا نگہبان ہے اپنا مقدمہ خود لڑ رہی ہوں تاکہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شہر کو انصاف دلوا سکوں۔ آپ سب کی دعائیں میری ہمت اور حوصلے میں اضافہ کرتی ہیں۔ مجھے اور میرے بچوں کو اپنی خصوصی دعاوں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا۔

بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے۔ پیسہ ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ایساپیسہ جو عزت کے ساتھ کمایا جائے اور تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کرے تو وہ کبھی وبال نہیں بنتا۔

مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے بشری اقبال نے کہا کہ 26 ستمبر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے مرحوم عامر لیاقت حسین کے کیس میں نامزد ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست اے249 پر فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی ہے۔ امید ہے درخواست مستردکردی جائے گی اور اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا تاکہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ثابت کیا جاسکے اور مرحوم عامر لیاقت کو انصاف ملے۔ ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر جلد اپنے انجام کو پہنچے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle