Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بوجھو تو جانیں! 100 ارب ڈالر سے تیار ایسی چیز جو دنیا میں موجود نہیں

مذکورہ مہنگی چیز کا نام گنیز بک آف ورلڈ کی کتاب میں بھی درج ہے
شائع 28 ستمبر 2024 02:56pm
تصویر بشکریہ گوکل
تصویر بشکریہ گوکل

انسانوں کے ہاتھ سے بنائی گئیں ایسی متعدد چیزیں ہیں جن پر کروڑوں ڈالرز کا خرچہ کیا گیا اور وہ دنیا میں موجود ہیں جنہیں سامنے بھی دیکھا جاتا رہتا ہے۔

لیکن وہیں ایک ایسی چیز بھی ہے جس پر اب تک سب سے زیادہ خرچہ کیا جا چکا ہے اور وہ اب تک کا سب سے مہنگا ترین منصوبہ ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شاید وہ کوئی عمارت ہوگی جیسا کہ برج خلفیہ، یا پھر کوئی بڑا طیارہ ہوگا یا تاج محل بھی ہوسکتا ہے۔

لیکن یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ انسانوں کی بنائی گئی وہ مہنگی ترین چیز دنیا میں موجود ہی نہیں۔

مذکورہ مہنگی چیز کا نام گنیز بک آف ورلڈ کی کتاب میں بھی درج ہے جس کی تعمیر کے لیے 100 بلین ڈالر سے زیادہ لاگت آئی، جو اسے اب تک کا سب سے قیمتی منصوبہ بناتا ہے۔

وہ مہنگی ترین چیز دنیا میں نہیں بلکہ خلا میں موجود ہے جسے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کہا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اتنا مہنگا کیوں ہے؟

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) اپنے ماڈیولر ڈیزائن کی وجہ سے ناقابل یقین حد تک لچکدار ہے۔ یہ متعدد پارٹس پر مشتمل ہے جنہیں ضرورت کے مطابق آسانی سے لگایا اور ہٹایا جا سکتا ہے۔ آئی ایس ایس کے پاس خلابازوں کو محفوظ اور تندرست رکھنے کا خاص نظام بھی موجود ہے۔ یہ اہم نظام ہوا، پانی اور خوراک مہیا کرتے ہیں، فضلہ اور صفائی کا انتظام کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ آگ کا پتہ لگانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کئی اہم کلیدی حصے ہیں جن میں سائنسی تجربات کے لیے ایک تحقیقی مرکز، اسے چلانے کے لیے پاور کنٹرول ماڈیولز، اور زمین سے جڑے رہنے کے لیے جدید مواصلاتی نظام شامل ہیں۔ تاہم، اس تکنیکی کمال کو برقرار رکھنے کے لیے بھاری قیمت لگائی جاتی ہے، جس کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے سالانہ لاکھوں ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔

expensive thing

not on earth