Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

بے نظیر انکم سپورٹ کے عملے اور پولیس اہلکار کا عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک

خاتون کی اپنی باری کے اعتراض پر اسٹاف اور پولیس اہلکار سے تکرار ہوئی
شائع 28 ستمبر 2024 02:26pm

سیالکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ کے عملے اور پولیس اہلکار کا عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مذکورہ واقعہ سیالکوٹ میں کچری کے قریب انوار کلب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انوار کلب میں ضرورت مند خواتین بے نظیر انکم سپورٹ کی قسط لینے آئی تھیں۔

پنجاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے سفارش والوں کو جلدی رقم کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔

خاتون کی اپنی باری کے اعتراض پر اسٹاف اور پولیس اہلکار سے تکرار ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس اہلکار خواتین سے بدتمیزی کر رہا ہے۔

corruption

bisp

benazir income support program