Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی

ان پر فراڈ کاامقدمہ ہے
شائع 28 ستمبر 2024 12:50pm

لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت کی۔

نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود کی مدعیت میں فراڈ کے الزام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ اذان اسود نے دعوی کیا ہے کہ نازش جہانگیر نے مدعی سے25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیےادھار لی تھی۔

لیکن اب تک انہیں رقم اور گاڑی واپس نہیں کی۔

عدالت نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

Celebrities

lifestyle