Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے کی گاڑی روکنے پر ٹریفک اہلکار سے لڑنے والا پولیس افسر معطل

ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے پر روکا تھا
شائع 28 ستمبر 2024 12:24pm

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر اے ایس آئی کے ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا کرنے کے واقعے کا پولیس حکام نے نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات تین تلوار پر ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کا ٹریفک پولیس افسران نے چالان کیا تھا جس پر پولیس افسر نے ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا کیا تھا۔

جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے پولیس افسر کو معطل کر دیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوب کے مطابق ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے پر روکا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان کرنے پر پولیس افسر اے ایس آئی گلزار موقع پر پہنچ گیا تھا، ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا کہ ضلعی پولیس کے اے ایس آئی نے ٹریفک اے ایس آئی سے چالان کرنے پر بدتمیزی کی تھی۔

Traffic Police

ASI Police officer suspended