Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں؟ وجہ بتادی

وہ پیرس فیشن ویک میں بھی ایشوریا رائے کے ساتھ تھی
شائع 28 ستمبر 2024 12:15pm

شوبز کی تقریبات ہوں یا نجی محفلیں آرادھیا رائے ہر جگہ ایشوریا رائے کا ہاتھ تھامے نظر آتی ہے۔

ابوظہبی میں ایوارڈ فنکشن کی تقریب سے قبل ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تصاویر بنوانے ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کرہی ڈالا کہ آپ ہرجگہ آرادھیا بچن کو لے کر کیوں جاتی ہیں؟ جس پر ایشوریا رائے نے کہا کہ آرادھیا میری بیٹی ہے ۔ میں جہاں جاوں گی وہ میرے ساتھ رہے گی اور جائے گی۔

نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

یادرہے کہ ایک ہفتے قبل پیرس فیشن ویک میں بھی آرادھیا بچن نے ایشوریا رائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔ آدادھیا کے اسطرح ایشوریا رائےکے ساتھ گلیمرس تقریبات اٹینڈ کرنے پر کئی لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آرادھیا اسکول کب جاتی ہے۔ جب ہروقت تقریبات میں ہوتی ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle