مہیش بھٹ نے مجھ سے معافی مانگی ہے، وارث بیگ
وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے پاکستانی فلموں کے لیے سیکڑوں گانے گائے ہیں۔ ان کے گانے کا اپنا ایک منفرد لہجہ ہے جسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ انہیں موسیقی میں متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔
وارث بیگ کے بہت سے گانے بالی ووڈ نے کاپی کیے تھے۔ ایسے ہی ایک گانے کازکر کرتے ہوئے انہوں نے ایک شو میں بتایا کہ مہیش بھٹ نے بھی اپنی فلم مرڈر کے لیے ان کا ایک گانا کاپی کیا تھا۔ لیکن بعد میں مہیش بھٹ نے ان سےمعافی مانگی۔
اسامہ خان نے زینب شبیر سے منگنی سے متعلق نئے حقائق بتا دئیے
ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کا گانا ہے جو کسی پاکستانی فنکار نے انہیں دیا تھا۔ ان کے بہت سے گانے اس طرح کاپی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ اگر کوئی ان کے گانے کاپی کرتا ہے تو وہ اس کا برا نہیں مانتے ہیں۔ آج کل یوٹیوب کسی بھی موسیقی کی کاپی کرنے والے ہر شخص کواسٹرائیک بھیجتا ہے۔ جب کہ ان کے زمانے میں ایسا کوئی نظام نہیں تھا اور بالی ووڈ میں ان کے بہت سارے کام کاپی کیے جاتے تھے۔
Comments are closed on this story.