Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

جوکبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن چکا ہے
شائع 28 ستمبر 2024 11:15am

پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوکبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن چکا ہے۔

اشناشاہ نے اپنی اس بیماری کی خبر انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر شیئرکی۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے

انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کا شکار ہیں، جو فرد کو لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میری یہ بیماری زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہے۔ میں کسی کو فورا نہیں پہچان پاتی ہو ں۔ جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج مجھے محرومی کا احساس دلا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ اس پیغام کو اپنے اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے اگرمیں انہیں پہچان نہ سکوں تو وہ کسی بد گمانی کا شکارنہ ہو جائیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب کچھ میری اس کنڈیشن کی وجہ سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کیا ہے اور اس کے فرد کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے۔

پراسوپیگنوسیاایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں مریض اپنے اردگرد رہنے والے یا عام لوگوں کو بھی پہچان نہیں پاتا ہے ، جس سے وہ کھبی مل چکا ہوتا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle