Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا چھوڑ دیا، چاہت فتح علی نے قومی کرکٹرز کو بھی نہ بخشا

چاہت فتح پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بول پڑے
شائع 28 ستمبر 2024 10:10am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان کی جانب کہا گیا کوئی بیان وائرل نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔

اس بار انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکرگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے بڑی بات کہہ ڈالی۔

چاہت فتح علی خان نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا سے ہار گئے، بنگلا دیش سے بھی ہار گئے، لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا بند کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان ”بدو بدی“ بین الاقوامی سطح پر وائرل

انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو دودھ پینے، دہی اور پھل کھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے، پاکستان ٹیم کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا، لگتا ہے خوشی نہیں ہے، جو بھی کام کریں خوشی سے کریں۔

برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح کا کہنا تھا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے۔

خیال رہے چاہت فتح علی خان ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے۔

بعد ازاں وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔

وہ مختلف جگہوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھانے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

Chahat Fateh Ali Khan