Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسامہ خان نے زینب شبیر سے منگنی سے متعلق نئے حقائق بتا دئیے

سوشل میڈیاپران کی منگنی کی افواہیں زیرگردش ہیں
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 10:44am

اسامہ خان پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے ایک باصلاحیت اداکار ہیں، جو کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ڈراما سیریل ’سانوری‘ کے ذریعے پہچان حاصل کی ، جس کے لئے انہیں بہترین سوپ اییکٹر کا ہم ایوارڈ بھی ملا۔

اسامہ خان کا نام ادا کارہ زینب شبیر کے ساتھ کافی عرصے سے لیا جارہا ہے اور گزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر ان کی منگنی کی افواہیں بھی زیر گردش رہی تھیں۔

لائبہ خان شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں؟

اسامہ خان نے ایک مارننگ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ اپنی منگنی کی افواہوں کے پیچھے کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اسامہ خان نے کہا، میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ خبر کہاں سے آئی تھی۔ جب ایک اینکر نے غیر ارادی طور پر میری منگنی کا اعلان کیاتھا تو یہ خبر پھیل گئی تھی میری منگنی کی خبر کا اعلان ندا کے شو میں کیا گیا تھا، لیکن یہ ایک جعلی وائرل خبر تھی جو سچ نہیں تھی۔

اس وقت جس ڈرامے میں میں کام کررہاتھا اس کے سیٹ پر موجود ہر شخص کو یقین تھا کہ میری زینب سے منگنی ہو چکی ہے جب تک کہ میں نے افواہوں کی تردید نہیں کی۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے میں اپنے لیے ایک لڑکی کی تلاش ہے، تو وہ حیرت سے مجھے تکنے لگے اور ہر کوئی حیرت سے پوچھتا رہا، ’کیا تم منگنی نہیں کر رہے ہو؟‘ اور میں نے کہا، ’نہیں! میں ایک لڑکی کی تلاش میں ہوں۔

اسامہ خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیاں ان سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ندا یاسر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب انہوں نے ڈرامے میں اسامہ اور زینب کی منگنی کا وائرل منظر دیکھا تو انہوں نے غلطی سے ان کی منگنی کی خبر گڈ مارننگ پاکستان میں شیئرکردی تھی۔

Celebrities

entertainment

lifestyle