Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچادی، بجلی غائب، ہلاکتوں کی تعداد 33

موسلادھار بارش سے سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گاڑیاں تیرنے لگیں۔
شائع 28 ستمبر 2024 09:00am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

سمندری طوفان ہیلن نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچادی، سمندری طوفان سے فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا اور ٹینیسی شدید متاثر ہیں، ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طوفان کے باعث چالیس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوکر رہ گئے، موسلادھار بارش سے سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گاڑیاں تیرنے لگیں۔

دو سو پچیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے، بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی ریاستوں میں سیلاب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے سمندری طوفان کی خصوصی ویڈیو جاری کردی۔

America