Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالغ فلموں کی بنگلہ دیشی ماڈل پڑوسی ملک میں گرفتار

پولیس کو اداکارہ کے باقی ساتھیوں کی تلاش ہے، رپورٹ
شائع 28 ستمبر 2024 08:44am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بنگلہ دیشی اداکارہ کو بھارت میں جعلی انڈین پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریا بردے نامی بنگلادیشی اداکارہ جنہیں اروہی برڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہل لائن پولیس نے ممبئی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور الہاس نگر سے حراست میں لیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے بنگلہ دیشی فلم اسٹار کو بھارت میں غیر قانونی طور پر رہنے اور جعلی دستاویزات کے ذریعے پاسپورٹ حاصل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

بھارت کی ’ڈبل شاہ‘، ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کا فراڈ، اداکارہ گرفتار

ملزمہ کی گرفتاری اُس وقت عمل میں لائی گئی جب ان کی ایک دوست نے پولیس کو اطلاع دی کہ ریا بنگلہ دیشی شہریت رکھتی ہیں اور یہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریا کے خلاف بی این ایس ایس کی مختلف دفعات دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ساتھ غیر ملکی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ان کی والدہ انجلی، والد اروند، بھائی رویندر اور بہن ریتو کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ ریا کے والدین اس وقت قطر میں موجود ہیں جبکہ اس کے بہن بھائی کی تلاش جاری ہے۔

کیس کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر سنگرام ملکر نے بتایا کہ ریا کی والدہ اپنی دو بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ بھارت آئی تھیں اور تب سے نقلی دستاویزات کیساتھ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم تھیں۔

india

Arrested

bangladeshi actress

Illegal documents