ڈاکٹروں کی کانفرنس میں برہنہ ڈانس پارٹی کے بعد سرکاری اسکول کی ویڈیو سامنے آگئی
چند روز قبل بھارتی شہر چنئی کے ایک ہوٹل میں ڈاکٹروں کی سالانہ کانفرنس کے دوران رقص کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کئی صارفین نے اسے بے ہودہ اور فحش پارٹی قرار دیا تھا۔
اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ’سرکاری اسکول‘ میں ایک برہنہ ڈانس پارٹی رکھی گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا غصہ مزید بڑھ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سہرسہ ضلع کے ایک سرکاری اسکول کو مبینہ طور پر بیہودہ ڈانس اور شراب پارٹی کی غرض سے استعمال کیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ منگل کی شام چند افراد نے ایک بینڈ اور بار ڈانسرز کو ضلع کے جلائی تھانے کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں تفریح کیلیے مدعو کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک ’بارات‘ (شادی کی تقریب) کا حصہ تھے اور اسکول کے احاطے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ محکمہ تعلیم اسکول میں واحیات تقریب کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟
جلائی پولیس اسٹیشن انچارج ممتا کماری نے کہا کہ پولیس نے اس طرح کے کسی بھی پروگرام کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا، “وائرل ویڈیو ہمارے نوٹس میں آیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed on this story.