Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹےکی گاڑی کوکیوں روکا؟ کراچی پولیس افسر کا ٹریفک پولیس سے جھگڑا

گاڑی پر فینسی نمبر پليٹ آویزاں تھی، شیشے بھی کالے تھے، ٹریفک پولیس حکام
شائع 27 ستمبر 2024 11:20pm

کلفٹن تین تلوار پر ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس آمنے سامنے آگئے، بیٹےکی گاڑی کوکیوں روکا؟ کراچی پولیس کا افسر ٹریفک پولیس پر برہم ہو گیا۔

مشتعل افسر کی ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی ڈسٹرکٹ پولیس کے افسر سے خوفزدہ ہو گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق بوٹ بیسن تھانے میں تعینات پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روکا تھا۔ گاڑی پر فینسی نمبر پليٹ آویزاں تھی ،شیشے بھی کالے تھے۔ گاڑی روکنے پر ڈسٹرکٹ پولیس کا افسر موقع پر پہنچ گیا،ٹریفک افسر سے بدتمیزی کی۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ گذشتہ روز کلفٹن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ عبدالرحیم شیرازی نے اے ایس آئی گلزار کو معطل کردیا ۔ معطل ہونے والا افسر اے ایس آئی گلزار بوٹ بیسن شعبہ تفتیش میں تعینات تھا۔

karachi

Karachi Police

Traffic Police

traffic chalan