Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے والی فوٹو حقیقی نہیں تھی، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ مخصوص نشستوں کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر عمل در آمد کر لیں، سربراہ عوام پاکستان پارٹی
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2024 10:24pm

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے والا فوٹو حقیقی نہیں تھا، میں پہلے ہونے والی وکلا تحریک کا حصہ نہنہیں ن بننا کیونکہ مجھے اس کی حقیقت پہلے دن ہی سمجھ آگئی تھی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے وکلا تحریک کے حوالے سے بات کی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ میں پہلے بھی ہونے والی وکلا تحریک کا حصہ نہیں بننا کیونکہ مجھے اس کی حقیقت پہلے دن ہی سمجھ آگئی تھی ۔ وہ تحریک مشرف کو ہٹانے کے لئے تھی جج وکیل سب استعمال ہوئے۔ اس تحریک کا مقصد سب کے سامنے ہے لیکن اس کے پیچھے کون تھا وہ مجھے بھی نہیں پتہ۔

انھوں نے کہا کہ سلمان راجہ اگر بات کر رہے ہیں تو ان کی بات سیاسی ہو گئی، وکلا کو یہ معاملہ خود کرنا ہوگا ، وکلا پورے پاکستان سے کھڑے ہونگے اور ان کے ساتھ جج بھی ہونگے کیونکہ آئینی ترمیم آپ نے کرنی ہے تو اس کو عوام کے سامنے رکھیں یہ ترامیم کوئی معمولی ترمیم نہیں ہے۔ یہ میری رائے ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے والا فوٹو حقیقی نہیں تھا، ترتھ کمیشن بناتو وکلاء تحریک کی اصلیت سامنےآجائےگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترامیم سب کے سامنے رکھیں کیا عوام اس بات کی اہل نہیں کہ وہ ترامیم کے بارے میں جانے؟ آئین میں بہت سی ترامیم کی ضرورت ہے، لیکن جو ترامیم یہ کر رہے نہیں وہ نہیں چاہیئے۔

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جیل میں انسان کی سوچ بدل جاتی ہے جو خود جیل میں ہے وہ اسٹیبلشمنٹ سے کیا بات کرئے گا، اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان طے کر لیں کہ کیا کرنا ہے۔ملک کا پیچھا چھوڑیں، آرمی چیف کی باتوں سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان مایوسی والے عناصر ہیں، لیکن مایوسی والی باتیں اور بھی بہت سے لوگوں نے کی ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ کی کوئی شقیں نہیں ہٹائیں اور اگر ہٹائیں ہیں تو مجھے اس کے بار میں معلوم نہیں، حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے نمبر پورے ہیں۔ ترامیم کے اندر نمبر پورے کرنے کا آپشن موجود ہے کہ آپ پارٹی کے خلاف جا کر ووٹ دے سکتے ہیں پھر انکو وعدہ کر دیں کہ ہم تمھیں فارم 47 سے جتوا دیں گے، یہ حکومت نہ سوج کر کا م کرتی ہے نہ سمجھ کر اس میں یہ لوگ مہارت رکھتے ہیں۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ واضح ہے، الیکشن کمیشن کوچاہیئے جو فیصلہ آیا ہے اس پر عمل در آمد کر لیں۔

پی ٹی آئی جلسے پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کو حکومت خود بند کرئے گی ، یہ نئی حکومت ہے یہ اپوزیشن کا جلسہ بھی خود کرتی ہے۔ یہ حکومت خود کفیل ہے حکومت انہیں خود جلسہ بنا کر دے گی، حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے لیکن یہ ماننا ہو گا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi

Army Chief

Rubaru

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)