Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

27 فٹ اونچی گڑیا سے بچے خوش، بڑے پریشان

انگلینڈ کے ایک گاؤں میں گڑیا نصب کرنے کا مقصد بچوں کو ماحول کے بارے میں بتانا ہے۔
شائع 27 ستمبر 2024 08:18pm

برطانیہ کے ایک گاؤں میں عجیب صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بچوں کو قدرتی ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے باخبر رکھنے اور اُن میں شعور بیدار کرنے کے لیے مرکزی چوک پر 27 اونچی گڑیا نصب کی ہے۔

للی نامی یہ گڑیا روچڈیل برو کونسل انتظامیہ نے رکھی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بچے تو اِس گڑیا سے ڈر نہیں رہے بلکہ محظوظ ہو رہے تاہم بڑوں میں عجیب سا خوف پایا جارہا ہے۔ وہ اِسے کوئی ڈراؤنی چیز سمجھ رہے ہیں جبکہ بچے اس گڑیا کے پاس جمع ہوکر گیت بھی گاتے ہیں اور گپ شپ بھی لگاتے ہیں۔

اس قوی الجثہ گڑیا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی گرما گرم بحث چھڑگئی ہے۔ کچھ لوگوں کو اتنی بڑی گڑیا نصب کرنے کا اقدام پسند آیا ہے جبکہ بعض لوگ اسے ناپسند قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

England

GIANT DOLL

VILLAGE ADMINISTRATION

KIDS ENJOYING

SOCIAL MEDIA TOPIC

ELDERS CONFUSED