Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاکھوں کا فراڈ کیس: اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

اداکارہ کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے
شائع 27 ستمبر 2024 07:38pm

لاہورکی سیشن عدالت نےاداکارہ نازش جہانگیرکی عبوری ضمانت خارج کردی .عدالت نےاداکارہ کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔

دالت نے عدم پیروی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

مدعی نےکہا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے پچیس لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔ ادکارہ نے 25 لاکھ روپے بھی واپس نہیں کیےاورنہ گاڑی واپس کی ۔

اداکارہ نازش جہانگیر کےوکیل نے دعوی کیا کہ اداکارہ کو پولیس نےکلئیر کردیا ہے۔ اداکارہ سےبلواسطہ یا بلا واسطہ اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفتیش کےدوران اداکارہ کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

district and session court