Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

کینیڈا کے وزیرِاعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

جسٹس ٹروڈو کے لیے خطرہ پوری طرح نہیں ٹلا، مہنگائی اور ہاؤسنگ جیسے مسائل برقرار
شائع 27 ستمبر 2024 05:56pm

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ قرارداد اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔

عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کے باوجود جسٹن ٹروڈو کی مشکلات میں کمی نہیں آئی ہے۔

چند برسوں کے دوران کینیڈا کو متعدد مسائل کا سامنا رہا ہے۔ ایک طرف تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے مسائل پیدا ہوئے ہیں اور دوسری طرف چھوٹے بڑے شہروں میں رہائشی مسائل بھی پیدا ہوئے۔

کینیڈا کے بڑے شہروں میں مکانات اور اپارٹمنٹس کے کرائے بہت بڑھ گئے ہیں۔ تارکینَِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ہاؤسنگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیرِاعظم جسٹسن ٹروڈو کو مہنگائی سے بھی نپٹنا ہے۔ کینیڈا کے بڑے شہروں میں عمومی سطح پر مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی حالیہ چند ماہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

خالصتان نواز سکھ رہنماؤں کی حمایت کی پاداش میں بھی جسٹن ٹروڈو کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ بھارت سے تعلقات بھی کشیدہ رہے ہیں۔ ایک سکھ رہنما کے قتل کے باعث بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

Canadian Prime Minister

INFLATION AND HOUSING

NO CONFIDENCE MOVE FAILED

PRO SIKH STANCE