Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چکن، چاول، گوشت، گھی اور لہسن مہنگے: ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 12 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی
شائع 27 ستمبر 2024 05:38pm

مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کا پارہ مزید 0 اعشاریہ 05 فیصد گر گیا، مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 12 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات می ہفتہ وار وپروٹ کے مطابق 6اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا ، پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی، چکن،چاول،گوشت،گھی اورلہسن بھی مہنگی اشیا کی فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

Inflation

Pakistan Inflation

INFLATION RATE