Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ دو ڈالر کم ہو کر 2663 ڈالر فی اونس ہے
شائع 27 ستمبر 2024 05:20pm

تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آئی ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3 سو روپے کی معمولی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 56 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 2 سو 26 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ دو ڈالر کم ہو کر 2663 ڈالر فی اونس ہے۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

INTERNAL GOLD MARKET