190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت : ’عدالت کو اسطرح ہوسٹیج نہیں بنایا جا سکتا، عدم تعاون پر جرمانہ کر سکتے ہیں‘
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت,, ملزمہ کے وکیل عثمان گل نے اخری گواہ پر جرح شروع کر دی،سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ، ملزمہ بشری بی بی کے وکیل نیب کے اخری گواہ پر کل بھی جرح جاری رکھیں گے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔
ملزمہ کی طرف سے عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے سماعت کے آغاز پر ملزمہ کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی اظہار کیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ وکیل صفائی عدالت کیوں پیش نہیں ہوئے۔
معاون وکیل خالد یوسف نے مؤقف اپنایا کہ وکیل صفائی عثمان گل اڈیالہ جیل ا رہے ہیں کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے۔
نیب وکیل نے کہا کہ وکلا صفائی کو 25 مواقع مل چکے اخری گواہ پر جرح مکمل نہیں کر رہےعثمان گل کے علاوہ اس ریفرنس میں ملزمہ کی جانب سے مزید تین وکیلوں کے وکالت نامے موجود ہیں اگر عثمان گل پیش نہیں ہو سکتے تو باقی 3وکلاء میں سے کسی کو طلب کرکے جرح مکمل کروائی جائے۔
جس پر جج ناصر جاوید رانا نے کہا کو عدالت کو اسطرح ہوسٹیج نہیں بنایا جا سکتا، عدالت عدم تعاون پر جرمانہ کر سکتی ہےا سٹیٹ کونسل بھی مقرر کر سکتی ہے سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed on this story.