Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2024 05:10pm

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری رہیں گے

اسلام آباد

mohammad ali

secratory defence