Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانپور ٹیسٹ: بھارتی شائقین بنگلادیشی مداح پر چڑھ دوڑے

زخمی ہونے پر بنگال سپورٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا، رپورٹ
شائع 27 ستمبر 2024 03:49pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانپور اسٹیڈیم میں موجود بنگلا دیشی ٹیم کے سپورٹر پر بھارتی شائقین چڑھ دورڑ اور اسے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے رونما ہونے پر بھارتی پولیس حرکت میں آئی جس کے بعد انہوں نے زخمی بنگلادیشی مداح ٹائیگر روبی کو اسپتال لے جایا گیا۔

بھارت بنگلا دیش ٹیسٹ: بھارتی میڈیا نے اسٹیڈیم کی حالت زار کا پردہ چاک کر دیا

مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم بنگلا دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ بھارتی ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

ATTACKED

Bangladesh Superfan

Robi Tiger

Kanpur Test