Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی سے قبل ثنا خان کو مولانا طارق جمیل نے وائس نوٹ میں کیا پیغام دیا؟

حجاب کو اپنانے والی ثنا خان نے2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2024 04:16pm

اسلام کی خاطر گلیمر ک یدنیا کو خیرآباد کہنے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اورماڈل ثنا خان نے انکشاف کیا کہ مفتی انس سعید کا رشتہ ان تک مولانا طاق جمیل کی وائس نوٹ کے ذریعے پہنچا تھا۔ جسےسن کر ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی تھی۔

ثنا خان حال ہی میں روبینہ دلیک کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جس دوران انھوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مفتی انس سے شادی اورازدواجی تعلق پر بھی بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا خان نے بتایا کہ شادی سے قبل مجھے اپنے شوہر سے ہی یعنی مفتی انس کے ذریعے مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ موصول ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ آپ شادی کے بارے میں سوچیے اور اگر آپ اجازت دیں تو ہم بھی آپ کیلئے رشتہ تلاش کر سکتے ہیں یا پھر آپ مفتی انس سے بھی شادی پر غور کرسکتی ہیں۔

ثنا خان کے مطابق مفتی انس نے شادی کیلئے انہیں براہ راست خود اس لیے نہیں کہا تھا کہ میں انہیں غلط نہ سمجھ بیٹھوں لیکن جب مولانا طارق جمیل کا پیغام سنا تو مفتی انس سے کہا آپ پاگل ہوگئے ہیں آپ کہاں ہیں میں کہاں ہوں۔

ثنا خان کا کہنا تھا کہ مفتی انس مجھ سے 7سال چھوٹے ہیں اس لیے میں نے انہیں بتایا کہ تم مجھ سے چھوٹےہو تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سنت رسول ﷺ ہے، ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ نے بھی حضرت خدیجہ سے شادی کی تھی جو ان سے 15 سال بڑی تھیں۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام بھی دونوں نے طارق جمیل ہی رکھا ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle